Home / خبریں / انٹر نیشنل / امریکہ ہمارے وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے- وینزویلا صدر مادوروو

امریکہ ہمارے وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے- وینزویلا صدر مادوروو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے واشنگٹن کے ذریعے وینزویلاکےتیل اور گیس پر پابندی عائدکرنے کےاعلان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی پابندی کا مقصد وینزویلا سے تیل کی پیداوار کےمواقع چھین لینا ہے وہ ہمارے وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے۔
مادورو نے مزید کہا کہ ہم وینزویلا کےمفادات کا تحفظ کرتے ہوۓ امریکہ کو اس کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ۔امریکہ نےوینزویلا پرپابندیاں لگانےکایہ فیصلہ جوآن گوائیڈو سے صلاح و مشورے کے بعد کیا ہے۔
دوسری جانب مادورو نے اپوزیشن کو مزاکرات کی اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ ملک کو ان سخت حالات سے نکالنے کےموقع پر آپ خاموشی اختیار کئےہوئے ہیں تو پھر وینزویلا میں جو کچھ بھی ہو گا اسکی ذمہ داری بھی آپ پرعائد ہوگی۔اس وقت آپکا یہ فرض ہے کہ جرات کرتے ہوئے بغاوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور مزاکرات میں شامل ہوں۔
مادورو نے کہا وینزویلا اس وقت ایک تاریخی جدوجہد سے گزر رہا ہے اور ہم ایک تاریخی جنگ جاری رکھی ہوئے ہیں۔بغاوت اور مارشل لا لگانے کا دور بیسویں صدی کا دور تھا جواب پیچھےرہ گیا ہے اور اب وینزویلا کو بیسویں صدی میں واپس نہیں دھکیلا جا سکتا۔وینزویلا اپنےمستقبل کا تعین خودکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وہ آزادی کی راہ پر چلتا رہے گا۔
ایک طرف وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر اور خود کو ملک کاعبوری صدر قرار دینےوالے جوآن گوائیڈو نے ملک کوسرکاری کھاتوں کو کنٹرول میں لینے کا حکم دیا ہے۔گو ئیڈو نے ٹویٹ کرکےکہا میں نے حکومت کےکھاتوں کو وینزویلا ریاست اور اسکے مجاز اتھارٹی کےکنٹرول میں منتقل کرنیکا حکم دیا ہے،تاکہ مسلسل لوٹ کےواقعات سے بچا جا سکے اور وینزویلا کےعوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لیےفنڈز کو مختص کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے آئیندہ ٨ روز میں ملک میں نئے انتخابات کرانے کا الٹی میٹم دیا تھا جسے مادورو نے مسترد کر دیا تھا۔فرانس،نیدرلینڈ اور جرمنی سمیت یورپی ممالک نے انتباہ دیا تھا کہ عام انتخابات نہیں کرائےگئے تو وہ اپوزیشن لیڈر جوآن گائیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کرلیں گے۔برطانیہ اور سپین نے بھی اس طرح کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔اس سے قبل امریکہ، کینیڈا،برازیل ،کولمبیا،آسٹریلیا،اسراٸیل جوآن گائیڈو کووینزویلا کےعبوری صدر کےطورپر تسلیم کرنےکا اعلان کر چکے ہیں۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے