Home / خبریں / انٹر نیشنل / وینز ویلا،اپوزیشن لیڈر پر سفری پابندیاں،اکاؤنٹ منجمد

وینز ویلا،اپوزیشن لیڈر پر سفری پابندیاں،اکاؤنٹ منجمد

وینزویلا کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر جوآن گوائیڈوپر سفری پابندیاں عائدکرتے ہوۓ انکے تمام بینک اکاٶنٹ منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق گوائیڈوکو نہ صرف ملک سے باہر سفر کرنے سے روکا گیا بلکہ انکے بینک اکاٶنٹس بھی منجمد کر دیےگئےہیں۔سپریم کورٹ کے مطابق گوائیڈوکے خلاف ملک کا امن خراب کرنے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی ان کے مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔اس معاملے میںگوائیڈو کا کہنا ہے کہ ملک کے امن کو ان سے کوٸ خطرہ نہیں بلکہ وہ انا کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی گوائیڈو نے ملک کے اثاثوں کے بینک اکاؤنٹ کنٹرول میں لینے کی ہدایت جاری کی تھی۔
امریک کےقومی سلامتی کےمشیر جان بولٹن نے ٹویٹ کرکے سپریم کورٹ کے احکامات پر ردعمل دیتے ہوئے جمہوریت کوبرباد کرنےاورگوائیڈو کو نقصان پہنچانے والوں کو سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔واضح رہے کہ جوآگوائیڈو نے گزشتہ ہفتے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا جس کی امریکہ کینیڈا،آسٹریلیا اسرائیل اور دیگر یورپی ممالک نے حمایت کی تھی اور وینزویلا کے صدرنکولس مادورو سے اقتدار چھوڑنے کو کہا تھا لیکن مادورو نے اسے امریکی سازش قراردیتے ہوۓ اقتدا سے ہٹنے سے صاف انکار کر دیا۔گزشتہ روز ہی امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے وینزویلا کی فوج کو بھی مادورو حکومت کی حمایت سے پیچھے ہٹنے اور نئی قیادت قبول نہ کرنے پر دیگر متبادل استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔
واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات کےبعد صدر مادورو نے دوسری مرتبہ انےعہدےکاحلف لیا تھا۔وینزویلا کے حزب اختلاف نے ان انتخابات کا باٸیکاٹ کیا تھا اور صدر مادورو پر بڑے پیمانے ر دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق 21جنوری سے لے کر اب تک وینزویلا میں جار احتجاج کے دوران 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 100سے زائد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔مادورو نے ملک میں جاری سیاسی بحران ختم کرنے کےلیے اوزیشن کو مزاکرات کی پیشکش کی ہے جسے وہ مسترد کر چکے ہیں۔اس ضمن میں مادورو کا کہنا ہے کہ گوائیڈو امریکی سازش کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے