Home / خبریں / 40 سال کی عمر کے بعد خواتین تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں

40 سال کی عمر کے بعد خواتین تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں

یوں تو محبت کا عمر ،مذہب اور رنگت سے کوئی خاص تعلق نہیں بنتا لیکن بعض اوقات کچھ افراد کو کوششوں کے باوجود بھی محبت نہیں ملتی۔
اس طرح محبت حاصل نہ ہونے پر زیادہ تر مرد خواتین کی جانب سے تعلق کیلئے رضامندی نہ ہونے کا سبب بناتے ہیں یا یہی وجہ سمجھتے ہیں۔
کچھ لوگون کا یقین ہے کہ خواتین نوجوانی میں اپنے جنس مخالف شخص سے تعلق رکھنے یا انکے قریب آنے سے گھبراتی ہیں۔
دوسری طرف مردوں کے اس خیال کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ایک ہولناک انکشاف کیا اور کہا یہ سچ ہے کہ خواتین 40 سال کے بعد کی عمر میں تعلق استوار کرنے سے نہیں گھبراتی ہیں۔
فلم فیئر کے ایک شو میں بات کرتے ہوئے ودیا نے پہلی بار خواتین کی جانب سے محبت کرنے،جنس مخالف سے تعلقات بنانے اور خواتین کی جانب سے بڑی عمر میں پرکشش دکھائی دینے والے موضوعات پر کھل کر بحث کی۔
تماہری سلو،ڈرٹی پکچر،کہانی جیسے شاندار فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اس 40 سالہ خوبصورت اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر حقیقت کی بات کی جائے تو حقیقت یہ ہے کہ خواتین نوجوانی سے سے زیادہ ادھیڑ عمر میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین میں جہاں ایک طرف اعتماد آتا ہے وہیں دوسری طرف ان سے اعتماد بھی آتا ہے اور خوف کی فضا بھی ختم ہو جاتی ہے۔
ودیا نے بتایا کہ زیادہ تر خواتین 40سال کے بعد خود کو زیادہ پرکشش،پرسکون اور اعتماد والا سمجھتی ہیں اور یہی وہ عمر ہے جس میں وہ تعلقات استوار کرنے سے بھی نہیں گھبراتی ہیں۔
انکے مطابق کچھ خواتین کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بڑھتی عمر سے گھبراتی ہیں یا خوف کھاتی ہیں اور وہ محبت کرنے سے کترانے لگتی ہیں۔
انکا مزیدکہنا تھا کہ انکے کسی دوست کے مطابق عورت سے 35 کے بعد کی عمر میں ہی مذاق کرنے یا پھر تعلقات استوار کرنے مین مزا آتا ہے۔وہ کہتی ہیں 40 کی عمر کے بعد تعلقات بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی۔
یاد رہے ودیا بالن کا شمار ان خوبرو اداکاراؤن میں آتا ہے جو 40 کے بعد زیادہ پرکشش دکھائی دیتی ہیں۔
اداکارہ کو اپنے اضافی وزن کی وجہ سے سے بھی کئی دفعہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے،تا ہم انکے مطابق انکا برھتا ہوا وزن ہی انکی خوبصورتی کا راز ہے۔
انہوں نے فلم فیئر ایوارد سے لے کر پدما شری اور نیشنل تک کی اڑان بھری ہوئی ہے ۔انہوں نے کیریئر کا اغاز 1995 کی ایک فلم میں مختصر کردار سے شروع کیا،تا ہم باقاعدہ آغاز 2003میں بنگالی فلم سے کیا۔
اگر انکی فلموں کی بات کی جائے تو اب تک وہ 40 سےزائد فلموں میں اپنے جوہر د کھاچکی ہیں،انکی کامیاب فلموں میں چند سرفہرست ہیں،لگے رہو منا بھائی،گرہ،ڈرٹی پکچر،کہانی،بیگم جان،گھن چکر،شادی کے سائیڈ افیکٹس،بوبی جاسوس اور تمہاری سلو سرے فہرست ہیں۔
آجکل وہ تیلگو سیاسی فلم ۔این ٹی آر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ودیا بالن نے 2012میں فلم ساز سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی اور ایک تازہ بیان کے مطابق انکے پاس فی الحال بچہ پیدا کرنے کا وقت نہیں ہے۔فی الحال انکی ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے،دوسری طرف ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔۔

admin

Author: admin

Check Also

انڈین میڈیا کی گھناؤنی حرکت بےنقاب

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، بھارت نے جان بوجھ کر پھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے